اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں-
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ ہے جبکہ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے کیونکہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکار ی دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں تاہم اہم سروسز ایمرجنسی کیسز یعنی ضروری حالات میں محدود طور پر دی جاسکتی ہیں-
کراچی : امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند،اسلام آباد میں ریڈ زون بھی مکمل سیل
بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران کے کویت ،بحرین، قطر اور دبئی پر حملے، امریکی تنصیبات نشانے پر
