ایران کے مختلف شہروں پر جاری شدید فضائی حملوں اور عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی نقصان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی بمباری میں 96 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق، یہ ہلاکتیں شہری آبادیوں اور حساس سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے باعث ہوئیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ یہ گزشتہ چند دنوں میں ہونے والا سب سے زیادہ جانی نقصان ہے، جس نے ملک بھر میں شدید اضطراب کی فضا پیدا کر دی ہے۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور جنگ کے فریقین سے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری جنگ بندی یا محفوظ راہداریوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 96 افراد شہید
