قصور
پیٹرول مہنگا ہونے پر قصور میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد قصور میں بھی اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 266 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 321 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے جس کے بعد شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے
مقامی ٹرانسپورٹرز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی صورت میں رکشہ، ویگن اور بسوں کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے جس کا براہِ راست بوجھ عام شہریوں پر پڑتا ہے
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ لاگت بڑھنے سے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں
ماہرین اور شہری حلقے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے غیر ضروری شاہ خرچیاں کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے
