امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ لی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ان پر حملے نہیں کرے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دوبارہ ان کے خلاف میزائل یا دیگر حملے نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس صورتحال کا کریڈٹ امریکا اور اسرائیل کے مسلسل حملوں کو دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اب مزید مشرق وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا اور حالیہ واقعات کے بعد اسے خطے میں ایک کمزور ملک کے طور پر دیکھا جائے گا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران خطے میں اثر و رسوخ بڑھا کر مشرق وسطیٰ پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا تھا تاہم حالیہ جنگ کے بعد اسے اپنے مؤقف میں تبدیلی لانا پڑی۔
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ ایران کے طرز عمل کے باعث مستقبل میں مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں اور بعض ایسے علاقوں یا گروہوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے جنہیں پہلے ہدف بنانے پر غور نہیں کیا گیا تھا۔
ایران نے پڑوسی ممالک سے معافی مانگ کر سرنڈر کر دیا: ٹرمپ کا دعویٰ
