خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹس کے مطابق شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔
ادارے کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی تقریباً 216 کلومیٹر تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
