بیلجیئم کے شہر لیئج میں ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے سے عبادت گاہ کی عمارت متاثر ہوئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بیلجیئم کے اس شہر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم سکیورٹی ادارے واقعے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عبادت گاہ کے سامنے ہونے والا یہ دھماکا یہود دشمنی پر مبنی معلوم ہوتا ہے اور اس نے ملک کی یہودی برادری کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔
بیلجیئم کے شہر لیئج میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا
