تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم اب مؤثر نہیں رہا اور ایران اب جہاں چاہے میزائل حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ ایران مؤثر اور طاقتور حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا یہ خیال کہ جنگ چند دنوں میں ختم ہو جائے گی ایک بڑی غلطی ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے وجود اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے اور اس راستے پر ثابت قدمی سے آگے بڑھتا رہے گا۔
آئرن ڈوم ناکام ہو چکا، ایران جہاں چاہے حملہ کر سکتا ہے، قالیباف
