عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ خطے میں جاری جنگ کا مقصد صرف ایران نہیں بلکہ پورے خطے کو کمزور کرنا اور اس کی نئی تشکیل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے اور خطے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ عمان کسی جنگی اتحاد یا کونسل کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلطنت عمان مسلسل اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ جنگ کو روکا جائے اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے کیونکہ جاری تنازع عمان اور پورے خطے کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔
سید بدر البوسعیدی نے مزید کہا کہ عمان نے اس جنگ یا کسی بھی جنگ میں کسی قسم کی مدد فراہم کرنے سے انکار کیا ہے اور خطے میں جاری بڑی تبدیلیوں کے باوجود عمان اپنی خارجہ پالیسی کے اصولوں پر قائم رہے گا۔
عمان کا جنگ میں شامل نہ ہونے اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہ لانے کا اعلان
