Baaghi TV

خلیجی ممالک پر ایران کے تازہ حملے ناکام، دبئی اور ریاض میں فضائی دفاعی نظام متحرک

خلیجی ممالک نے جمعہ کی صبح ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں کو ناکام بنا دیا، جبکہ مختلف شہروں میں فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

دبئی میں عینی شاہدین نے مرکزی مالیاتی ضلع میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں جب فضائی دفاعی نظام نے ایک آنے والے پروجیکٹائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بلند و بالا عمارتوں کے اوپر دھوئیں کا گھنا بادل اٹھتا دکھائی دیا۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق کامیاب انٹرسیپشن کے بعد گرنے والے ملبے سے شہر کے وسط میں ایک عمارت کے بیرونی حصے کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق واقعہ صبح تقریباً آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔

بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے بھی تصدیق کی کہ ملک کو میزائل خطرے کا سامنا تھا اور متعلقہ ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ فضائی دفاعی نظام نے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا جو ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق ایک ڈرون کو اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ دارالحکومت ریاض کے سفارتی علاقے کے قریب پہنچ رہا تھا، جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے، بشمول امریکہ کا سفارت خانہ، واقع ہیں۔اسی دوران بحرین میں بھی جمعہ کی صبح سائرن بجائے گئے جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

More posts