ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اس صورتحال کو قبول نہیں کرسکتا کہ ایک طرف مذاکرات اور جنگ بندی کی بات کی جائے جبکہ دوسری جانب دوبارہ فوجی کارروائیاں اور حملے جاری رکھے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی مسلح افواج دشمن کو سخت اور ناقابلِ فراموش جواب دینے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان
