پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 27 مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیلرز عالمی سطح پر تیل کی قلت اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث اپنے منافع کے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم اس معاملے پر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ حکومت آج ہونے والے ہفتہ وار جائزے میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر غور کر رہی ہے۔
پیٹرول ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے جس سے ایندھن کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
پیٹرول ڈیلرز کا 27 مارچ سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
