Baaghi TV

بچے کو گولی لگنے پر فوجی مشقیں معطل

army

جنوبی کوریا میں فوج نے ملک بھر میں اس وقت آتشیں اسلحے سے متعلق بعض تربیتی مشقیں معطل کر دیں جب جنوبی شہر ڈائیگو میں ایک کھیل کے میدان میں موجود ایک کم عمر بچے کی گردن میں مبینہ طور پر قریبی شوٹنگ رینج سے آنے والی گولی لگ گئی۔

حکام کے مطابق واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب بچہ کھیل میں مصروف تھا اور قریب ہی فوجی فائرنگ کی مشق جاری تھی گولی لگنے کے فورا بعد بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بروقت طنی طبی امداد فراہم کی گئی اور خوش قسمتی سے اس کی حالت خطرے سے باہر رہی، بعد ازاں اسے ڈسچارج کردیا گیا۔

جنوبی کوریا کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بی سوک جن نے منگل کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ واقعے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر انفرادی آتشیں ہتھیاروں کی فائرنگ کی تمام مشقیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ اسپتال میں علاج کے دوران بچے کے زخم سے گولی کا ٹکڑا بھی برآمد ہوا، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گولی قریبی شوٹنگ رینج سے آئی تھی، حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ حفاظتی اقدامات میں کہاں کمی رہ گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی کوریا میں فوجی مشقوں کے دوران ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں 2020 میں ایک گولف کیڈی آوارہ گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی جبکہ گزشتہ سال مشترکہ فوجی مشق کے دوران غلطی سے ایک گاؤں پر بم گرنے سے تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھے تھے۔

جدہ: قدیم ترین مسجد میں جدید نوعیت کا تقریباً 800 سال پرانا آبی نظام دریافت

More posts