Baaghi TV


عید پر پاکستان ریلوے کی بڑی کمائی، تین دن میں 48 کروڑ روپے حاصل

Railways


پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے تین روزہ دورانیے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 48 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ روپے، دوسرے دن 17 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ روپے آمدن ہوئی، جبکہ تمام ٹرینوں کی ریزرویشن مکمل طور پر بک رہی۔
‎مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پاکستان ریلوے کی جانب سے چار خصوصی ٹرینیں بھی چلائی گئیں تاکہ اضافی رش کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکے۔
‎ریلوے حکام کے مطابق یہ مدت مسافر سہولیات اور ریونیو کے حوالے سے انتہائی کامیاب رہی، اور عید کے دوران عوام نے بڑی تعداد میں ٹرین سفر کو ترجیح دی۔

More posts