Baaghi TV


بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف


ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت ایک اور مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،
اطلاعات کے مطابق کہا گیا ہے کہ بھارتی تحویل میں موجود بعض پاکستانی، بالخصوص کشمیری شہریوں کو اس مبینہ منصوبے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایسے افراد جو غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے اور اس وقت قید میں ہیں، انہیں اس مقصد کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
‎مزید دعوؤں میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کے ساتھ کچھ بھارتی قیدیوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ مبینہ کارروائی کو مختلف انداز میں پیش کیا جا سکے۔
‎ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مبینہ منصوبے کا مقصد سفارتی دباؤ کو کم کرنا اور عالمی توجہ کو کسی اور سمت موڑنا ہو سکتا ہے۔

More posts