مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل بھارت ایک اور مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے
جس کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد ایک مخصوص بیانیہ تشکیل دینا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جیلوں میں قید افراد کو نشانہ بنا کر ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے بعد میں فالس فلیگ کارروائی کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف بیانات بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے عوامی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات سے قبل پاکستان مخالف بیانیہ کو ہوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پہلگام جیسی کوئی کارروائی دوبارہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان سخت جواب دے گا۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور خطے میں صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب
