ایران اور حزب اللہ کی جانب سے گزشتہ رات سے جاری حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے مرکزی علاقے شدید دھماکوں سے لرز اٹھے، جس سے متعدد شہروں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مختلف سمتوں سے ہونے والے مسلسل حملوں کے باعث دفاعی نظام کو شدید دباؤ کا سامنا ہے اور انٹرسیپٹرز لوڈ کرنے میں وقت لگنے کی وجہ سے کئی میزائلوں کو بروقت روکا نہ جا سکا۔
رپورٹس کے مطابق رامات گان، گیواٹائم اور بنی باراک کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں سرگرم ہیں، جہاں متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق حملوں کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ نقصانات کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کی جانب سے بیک وقت حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور صورتحال کسی بڑے تصادم کی طرف جا سکتی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں پہلے ہی شدید تناؤ موجود ہے اور دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران و حزب اللہ کے حملے، اسرائیل کے مرکزی علاقے دھماکوں سے لرز اٹھے
