Baaghi TV

پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،بھارتی گودی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ

پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کے خلاف الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے حیران کن طور پر محض 10 منٹ میں پہلگام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر کے پاکستان کو نامزد بھی کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے پہلگام سے جائے وقوعہ تک تقریباً 5 کلومیٹر کے دشوار گزار فاصلے، جو ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے، کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ مختلف بھارتی چینلز نے بغیر تصدیق کے حملے کو منظم دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دی۔واقعے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف اشتعال انگیز اور جنگی بیانیہ منظم انداز میں سامنے آ گیا، جسے بعد ازاں عالمی میڈیا کی جانب سے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی اس غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رپورٹنگ کو خود بھارت کے اندر سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مبصرین کے مطابق اشتعال انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈا صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

عالمی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف رپورٹنگ ایک پہلے سے تیار شدہ منصوبے کا حصہ دکھائی دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی میڈیا کی جانب سے بھارتی رپورٹنگ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دینا گودی میڈیا کے کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ پہلگام فالس فلیگ واقعہ بھی مبینہ طور پر ایسے بیانیے کا تسلسل ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، اور اسے اڑی اور پلوامہ جیسے واقعات سے جوڑا جا رہا ہے

More posts