Baaghi TV

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری

malik riaz

بحریہ ٹاؤن کراچی سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ اور اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ انہیں دبئی سے حراست میں لے کر پاکستان واپس لانے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرپول نے نیب کی درخواست پر ریڈ نوٹس جاری کیے، جو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مبینہ بڑے پیمانے کی کرپشن کے کیسز کے تناظر میں ہیں۔

نیب حکام کے مطابق ملک ریاض کے خلاف 900 ارب روپے سے زائد مالیت کے کیسز کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جن میں منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کے الزامات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ملک میں احتساب کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

More posts