Baaghi TV

برطانیہ: سابق کونسلر نے بچوں کی فحش تصاویر بنانے کا اعتراف کر لیا

برطانیہ میں ایک سابق کنزرویٹو کونسلر فلپ ینگ (49) نے عدالت میں بچوں کی فحش تصاویر بنانے کا جرم قبول کر لیا ہے۔ اس سے قبل وہ اپنی اہلیہ کے خلاف ایک دہائی سے زائد عرصے (2010 سے 2024) تک جنسی تشدد اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق 48 الزامات بھی تسلیم کر چکا ہے۔

فلپ ینگ، جو 2007 سے 2010 تک برطانوی شہر سوِنڈن کی مقامی کونسل میں کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر رہے، پر اپنی سابقہ اہلیہ جوآنے ینگ (48) کے ساتھ زیادتی، جنسی تشدد، اور نشہ آور دوا دے کر جنسی عمل پر مجبور کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ متاثرہ خاتون نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کا قانونی حق بھی ترک کر دیا ہے۔مزید الزامات میں بچوں کی فحش تصاویر بنانا (3 الزامات)،ممنوعہ مواد رکھنا (1 الزام)،انتہائی فحش مواد اپنے پاس رکھنا (4 الزامات)ویوئر ازم کے 14 الزامات،ریپ کے 11 الزامات،نشہ آور دوا دینے کے 11 الزامات،جنسی حملے اور دیگر جرائم کے متعدد الزامات شامل ہیں،

یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، جہاں ملزم نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو کر تمام 56 الزامات میں جرم قبول کر لیا۔ جج پال ڈگڈیل نے کہا ہے کہ ملزم کے اعتراف کے بعد اب اس کا باقاعدہ ٹرائل نہیں ہوگا۔
اس کیس میں مزید پانچ مرد بھی ملوث ہیں جن پر متاثرہ خاتون کے خلاف جنسی جرائم کے الزامات ہیں۔ ان میں سے ایک ڈین ہیملٹن (47) پہلے ہی کچھ الزامات قبول کر چکا ہے جبکہ باقی ملزمان مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، جو آئندہ اکتوبر میں ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

More posts