Baaghi TV

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو کمائی کا بڑا ذریعہ بنالیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو کمائی کا بڑا ذریعہ بنالیا، پیٹرول اور ڈیزل مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ فی لیٹر پیٹرول پر 198 روپے اور ڈیزل پر 113 روپے سے زائد کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں۔

پیٹرول کی ٹیکسز کے بغیر قیمت 216 روپے 68 پیسے بنتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر پریمیم بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 113 روپے 71 پیسے ٹیکسز شامل ہیں، ٹیکسز کے بغیر اس کی فی لیٹر قیمت تقریباً 301 روپے بنتی ہے، ڈیزل پر 42 روپے 60 پیسے لیوی،32 روپے 48 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔ڈسٹری بیوشن مارجن کی مد میں تیل کمپنیوں کو 7٫87 روپے اور منافع 8٫64 روپے دیا جارہا ہے، 7 روپے 25 پیسے فریٹ مارجن، ڈھائی روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔

صحافی عامر الیاس رانا ایکس پر کہتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ کی حکومت نے لوگوں پر آخر کس طرح پیٹرولیم لیوی مزید بڑھا دی یہ ظلم ہے قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اسے ٹیکس لگا کر اور بڑھانا ، وزیراعظم اس فیصلے کو فوری واپس لیجئے صرف یہی لیوی نہیں مزید بھی کمی کیجئے یہ کیا ہے کہ ایف بی آر کی ناکامیوں کا بدلہ عام آدمی سے لینا کہاں کی تک ہے

More posts