Baaghi TV

عالمی مارکیٹ کا نام لے کر حکمران بھاری لیوی وصول کررہے ،حافظ نعیم

hafiz naeem

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے۔ آج پھر 15 ، 15 روپے فی لیٹر بڑھادیے۔ حکومت نے پٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ کا نام لیتے ہیں اور بھاری لیوی وصول کررہے ہیں جس کا پٹرولیم کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔اہم بات یہ ہے عالمی مارکیٹ میں چند دنوں میں تقریباً 8 ڈالر قیمت کم ہوئی ہے۔ اس وقت بھی فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز و لیوی وصول کی جارہی ہے۔ طالب علم، بائیکیا اور اِن ڈرائیو چلانے والے، مزدور، عام غریب اور مڈل کلاس شہری یہ لیوی ادا کررہے ہیں جو بہت بڑا ظلم ہے۔ دوسری طرف حکمران طبقے کی شاہ خرچیاں، مراعات، اربوں روپے کے جہاز، پروٹوکول سب اسی طرح جاری ہیں۔ یہ دوہرا اور طبقاتی نظام زیادہ عرصے نہیں چل سکتا۔

More posts