ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ اس موقع پر 5 سے 6 سرکاری تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم ذی الحج 18 مئی بروز پیر ہوگی، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید کی تعطیلات 27 مئی سے 29 مئی یعنی بدھ سے جمعہ تک ہوں گی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ یہ مجموعی طور پر 5 روزہ تعطیلات بن جائیں گی۔
تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق عوام خصوصاً پردیسیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کی سہولت دینے کیلئے چھٹیوں کا آغاز 26 مئی بروز منگل سے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
اگر حکومت نے اس تجویز کی منظوری دے دی تو شہریوں کو مسلسل 6 روز کی تعطیلات مل سکتی ہیں۔
عوام اب اس حوالے سے وفاقی حکومت کے باضابطہ نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سپارکو نے بھی قبل از وقت پیشگوئی کی تھی کہ ذی الحج کا چاند 17 مئی کی رات پیدا ہو جائے گا اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں عید کی تیاریوں، مویشی منڈیوں اور سفری سرگرمیوں میں بھی تیزی آنا شروع ہو گئی ہے۔
عیدالاضحیٰ 27 مئی کو، 5 سے 6 چھٹیوں کا امکان
