Baaghi TV

معاہدہ نہ کیا تو ایران کیلئے اچھا نہیں ہوگا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی

‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
‎میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کو ایک موقع دینے جا رہا ہے اور انہیں کسی قسم کی جلدی نہیں ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ ایران کو ایک “اچھے معاہدے” کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم اگر تہران نے اس پیشکش کو قبول نہ کیا تو صورتحال ایران کیلئے بہتر نہیں ہوگی۔
‎ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وہ ایران کے معاملے پر مکمل طور پر متفق ہیں۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ “نیتن یاہو کو جو کہیں گے، وہ کرے گا۔”
‎امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کیلئے بےتاب ہے۔
‎ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان آپریشنز کے دوران امریکا کے 13 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
‎دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا۔
‎انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ انہوں نے چینی صدر کو “بہت اچھا انسان” بھی قرار دیا۔
‎ٹرمپ کے حالیہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور سفارتی رابطے دونوں عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

More posts