Baaghi TV

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

پاکستان خطے میں قیام امن کے مشن پر ہے، سپہ سالار سفارتی محاذ پر سرگرم ہیں۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن و استحکام، سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے،یاد رہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر ایران اپنا ردِعمل دینے کے قریب ہے،وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں جو امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

More posts