پاکستان بھر میں فضائی آپریشن متاثر رہا جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک مجموعی طور پر 83 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ صرف 430 پروازیں آپریٹ ہو سکیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں سے سینکڑوں پروازیں آپریٹ کی گئیں تاہم فلا ئٹ شیڈول میں انتظامی اور آپریشنل وجوہات کے باعث بڑی تعداد میں پروازیں متاثر ہوئیں کراچی سے 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ کی گئیں،اسی طرح کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور، سکھر اور گلگت کی متعدد پروازیں بھی منسوخ یا ری شیڈول ہوئیں۔
جبکہ ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ کی گئیں، تاہم مجموعی طور پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری نہ رہ سکا علاوہ ازیں بعض روٹس پر لوڈ میں کمی کے باعث جدہ کی 20 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کی گئیں ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی نگرانی جاری ہے اور شیڈول کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
