Baaghi TV

جدید پولیسنگ کے لیے سیکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک متعارف

police

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے جدید پولیسنگ کے لیے سیکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک متعارف کرادی گئی۔

ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے باضابطہ طورپرسیکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک (جلد اول) کا اجراء کردیا گیا ہے جو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے تیار کردہ ایک جامع، عملی اور تربیتی دستاویز ہے۔

یہ ہینڈ بک پولیس کے ٹیکٹیکل یونٹس، ایمرجنسی رسپانڈرز، سائبر ماہرین اوردیگرمتعلقہ سیکیورٹی ماہرین کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے، ہینڈ بک کے اجراء کا آغاز صدر پاکستان آصف علی زرداری کو پیش کر کے کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ یہ ہینڈ بک اس ضرورت کے تحت تیار کی گئی ہے کہ موجودہ دور کے پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق خصوصی تربیت کے موجود خلا کو پُر کیا جا سکے۔

ہینڈ بک مختلف اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہے جن میں ٹیکٹیکل ریڈیو کمیونیکیشن، ٹیکٹیکل موٹر ڈرائیونگ، اسلحے کا مؤثر استعمال، آئی ای ڈی (IEDs) کا تدارک، غیر مہلک ہتھیار، رِنگز آف سیکیورٹی کا تصور، اہم تنصیبات کا تحفظ، ایمرجنسی رسپانس، آفات کا انتظام، پروٹیکٹو سیکیورٹی ڈیوٹیز (PSD)، موٹرکیڈ آپریشنز، وی وی آئی پی سیکیورٹی پروٹوکول، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل انتہا پسندی اور مستقبل کی سیکیورٹی ٹیکنالوجیز شامل ہیں اس منصوبے کی تیاری میں سینئر پولیس افسران، فوجی ماہرین، بیوروکریٹس، انسٹرکٹرز اور سیکیورٹی ماہرین نے حصہ لیا، یہ ہینڈ بک ملک بھر کے پولیس ٹریننگ اداروں اور خصو صی سیکیورٹی اکیڈمیز کو رہنمائی، جائزے اور نفاذ کے لیے فراہم کی جائے گی۔

More posts