تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے نماز عید الاضحیٰ کے بعد میڈیا سے گفتگوکی ہے
چودھری پرویزالٰہی نے پوری قوم، پی ٹی آئی کارکنوں، اوورسیز پاکستانیوں اور حجاج کرام کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بقرعید قربانی، صبر، اتحاد، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے،پاکستان اس وقت سیاسی استحکام، معاشی بحالی اور قومی یکجہتی کے نازک دور سے گزر رہا ہے،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے برداشت، مکالمے اور آئین کی بالادستی ضروری ہے، نفرت اور انتقام کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں،قومی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام ہی ترقی کی ضمانت ہیں، عمران خان کی صحت اور فیملی کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی،حکومت کو چاہیے کہ ایسا ماحول بنائے جسے لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں، پاکستان کو ایسا نظام چاہیے جہاں نوجوانوں کو امید، سرمایہ کاروں کو اعتماد اور ہر شہری کو انصاف ملے
