Baaghi TV

جرائم میں اضافہ،امریکا کابھارتی ٹرک ڈرائیورز پرپابندی لگانے پر غور

truck drivers

بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر امریکا نے بھارتی ٹرک ڈرائیورز پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔

بھارتی اخبارانڈیاٹوڈے کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورزکی جگہ امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کوتعینات کرنے کی تجویز پیش کردی اس تجویز کے نفاذ سے امریکا میں کام کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی ٹرک ڈرائیورز متاثر ہوں گے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکینِ وطن ڈرائیورزسےمتعلق نئی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بننے والےغیر قانونی تارکینِ وطن ڈرائیو رزکیخلاف تاریخی کارروائی کریں گے، ڈرائیورز سائن بورڈز بھی نہیں پڑھ سکتے، ان میں سے بہت سے منشیات کے عادی ہوتے ہیں،یہ غیر قانونی طر یقے سے ملک میں داخل ہوتے ہیں اور پورے امریکا کی سڑکوں پر گاڑیاں چلا رہے ہوتے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی ٹرک ڈرائیورزامریکا میں سنگین حادثات اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے باعث سخت جانچ کی زد میں ہیں، بھار تی شہریوں کو ان کی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک میں پابندیوں سمیت ملک بدریوں کا سامنا ہے۔

More posts