حکیم بابر جو حال ہی میں نوجوان بیوی کی وجہ سے اور دوسری شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بنے تھے حال ہی میں انہیں اپنے ہی گاوں میں بلا کر زہر دے دیا گیا تاہم اب حکیم بابر کی حالت خطرے سے باہر ہے
حکیم بابر کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنی بیوی کے ساتھ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد میں پہلی دفعہ گاؤں آیا، ایک دوست صفدر نے بلایا میں چلا گیا اس نے چائے پلائی اور پھر کہا کہ اپنی بیگم کو بلائیں ،تصویریں بنانی ہیں ،کافی لڑکیاں ہیں یہاں،میں نے بیگم کو بلایا،وہ آئیں اور انکو انہوں نے کوک پلائی بیگم کو کچھ نہیںہوا،لیکن مجھے جوس پلایا گیا جس میں زہر تھا ، ایک گھونٹ میں نے پیا اور رکھ دیا وہ مجھے کہتے رہے کہ گلاس خالی کر کے جائیں،میں نے کہا نہیں پیتا، لیکن اس کے بعد پینا پڑا، میری طبیعت خراب ہو گئی ،مجھے ہسپتال لے جایا گیابھانجا تھا میرے ساتھ ،ہسپتال میں میرا معدہ واش کیا گیا، وزیراعلی مریم نواز میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میری جان کو خطرہ ہے، تحقیقات کرائیں اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں،میری کسی سے کوئی دشمنہی نہیں ،کبھی کسی کا برا نہیں سوچا،
