معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی تشخص کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف بیانیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق،اپنے خطاب میں بھارتی آرمی چیف نے خود اعتراف کیا کہ جدید میدانِ جنگ میں ہر نقل و حرکت مخالف فریق کی نظر میں ہوتی ہے اور کچھ بھی چھپایا نہیں جا سکتا عسکری تیاری، باہمی ہم آہنگی اور انفارمیشن آپریشنز کے میدان میں بھارتی فوج کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کی جانب سے سندور ٹو کا بیان اس وقت آیا ہے جب بھارت میں مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔بھارتی حکومت پر بڑھتے ہوئے سیاسی ، سماجی اور معاشی دباؤ پاکستان مخالف بیانیہ بنانے کا موجب بن رہے ہیں جالندھر دھماکہ، پاکستان سے روابط پر گرفتاریوں کے دعوے اور اقوام متحدہ میں جھوٹا بیانیہ بنانا بھی بھارت کی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے سلسلے کی کڑی ہے بھارتی آرمی چیف کا سندو ر 2.0 کے حوالے سے بیان یہ سوال اٹھاتا ہے کہ کیا یہ سیاسی و عسکری عزائم میں ناکامی کا اعتراف ہے یا اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سیاسی کوشش؟۔
