Baaghi TV

سوشل میڈیا کی دوستی،36 سالہ امریکی خاتون کی 21 سالہ پاکستانی سے پسرور میں شادی

پسرور: سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی ایک خوبصورت محبت کی کہانی میں تبدیل ہوگئی، جہاں 36 سالہ امریکی خاتون پاکستان آکر 21 سالہ پاکستانی نوجوان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون مورس ایشلے کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے پسرور کے نواحی گاؤں کمال پور چشتیاں کے رہائشی کیف الورا سے ہوئی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان دوستی مضبوط ہوتی گئی اور یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوگیا،اپنے محبوب سے ملاقات اور اس کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے مورس ایشلے پاکستان پہنچیں، جہاں دونوں خاندانوں کی رضامندی کے بعد شادی کا فیصلہ کیا گیا۔

نکاح سے قبل امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا اسلامی نام "خدیجہ” رکھ لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی خوشی اور رضامندی سے اسلام قبول کیا ہے اور اس حوالے سے ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا،بعد ازاں دونوں کا نکاح مقامی رسم و رواج کے مطابق انجام پایا، جبکہ حقِ مہر 2 ہزار امریکی ڈالر مقرر کیا گیا۔

More posts