واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کی جانب سے کرپٹو کرنسی منصوبوں کے ذریعے حاصل کی جانے والی آمدن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق ٹرمپ خاندان نے جنوری 2025 سے اب تک کم از کم 2.3 ارب ڈالر کمائے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ آمدن مختلف کرپٹو منصوبوں، بشمول ورلڈ لبرٹی فنانشل، ٹرمپ میم کوائن اور دیگر وابستہ کمپنیوں کے ذریعے حاصل کی گئی۔ ان منصوبوں میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور قیمتوں میں کمی کے باعث ایک ملین سے زائد سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر تقریباً 2.3 ارب ڈالر کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ سرمایہ کاروں نے بھاری مالی نقصان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کی شفافیت اور ان کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک موجودہ صدر کے کاروباری مفادات اور کرپٹو منصوبوں میں شمولیت مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات کو جنم دیتی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان پر لگائے جانے والے مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تمام سرگرمیاں قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔
