Baaghi TV

‎ایران کے ساتھ اسی وقت معاہدہ طے کرنا چاہتا ہوں، ٹرمپ

‎ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ خطے میں صورتحال انتہائی حساس ہے، تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے حوالے سے مایوس نہیں ہیں اور اب بھی یہ امکان موجود ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پا جائے۔
‎امریکی صدر نے اپنی گفتگو میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ جلد کسی بڑے سمجھوتے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق وہ اسی وقت ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ خطے میں استحکام پیدا ہو اور تنازع کا سفارتی حل تلاش کیا جا سکے۔
‎ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقام پر قبضے کے آپشن کو بہتر سمجھتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران معاہدے کے لیے امریکہ سے رابطے میں ہے، تاہم ایرانی قیادت اب بھی سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔
‎انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کے تمام ریڈار سسٹمز، فضائی دفاعی نظام اور بڑی تعداد میں میزائل صلاحیت کو نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کے پاس اب اپنے مجموعی ہتھیاروں کا تقریباً 20 فیصد حصہ باقی رہ گیا ہے۔
‎امریکی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں فوجی سرگرمیوں اور سفارتی کوششوں کا سلسلہ بیک وقت جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب سخت فوجی مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کے دروازے بھی کھلے رکھے جا رہے ہیں۔

More posts