Baaghi TV

بجٹ پر مثبت ردعمل آیا آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں، محمد اورنگزیب

m aurangzeb

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی میں نمایاں کردار پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل پر امریکا اور ایران کی قیادت نے اعتماد کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل، مخلصانہ اور انتھک ثالثی کوششوں نے معاہدے کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیامفاہمتی یادداشت پر دستخط کے اعلان سے نہ صرف خطے بلکہ پاکستان کے لیے بھی مثبت معاشی امکانات پیدا ہوئے ہیں،ایران امریکا جنگ بندی معاہدے پر آئندہ جمعہ کو دستخط ہوں گے گزشتہ 3 ماہ سے پاکستان اس معاہدے کی تگ دو کر رہا تھا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ پیش ہوچکا ہے اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث جاری ہے بجٹ نے سفر کی درست سمت کی نشاندہی کر دی ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کیسے ہو گی بجٹ کے حوالے سے مثبت ردعمل آیا آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان نے تنازع کے ابتدائی معاشی اثرات کو مؤثر انداز میں سنبھالا، جبکہ امن معاہدہ ممکنہ ثانوی معاشی اثرات کے خدشات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ہال میں سرمایہ کاروں کا اعتماد گونج رہا ہےاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مضبوط کارکردگی اور سرمایہ کاروں، خصوصاً نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو معیشت پر اعتماد کا مظہر قرار دیا بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ملک میں 11 آئی پی اوز ہوئے، جو قریباً 2 دہائیوں کی بلند ترین سطح ہے سروس لانگ مارچ ٹائرز کا پروجیکٹ اس وقت پنپ رہا تھا جب دنیا بھر میں کورونا کے سبب معاشی دباؤ تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے چین کے دورے کے دوران سی پیک بی ٹو بی ہو گیا ہے پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی تعلقات میں روز بروز بہتری آرہی ہےپاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں ہے،سی پیک کے اگلے مرحلے میں کاروباری اداروں کے درمیان روابط کلیدی اہمیت کے حامل ہوں گے اور سروس لانگ مارچ اس کی ایک نمایاں مثال ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سرمایہ کاری، سرمایہ منڈیوں کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ سبزواری نے کہا کہ معاشی دباؤ کے باوجود وزیر خزانہ نے ایک مثبت بجٹ پیش کیا ہے، جس میں سپر ٹیکس کے خاتمے کے ساتھ دیگر کئی ریلیف دیے گئے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کے بیان ’تیل کو بہنے دو‘ نے عالمی منڈیوں میں تبد یلی رونما کی ہےکمپنی کی لسٹنگ سے چینی سرمایہ کاروں اور باہمی شراکتی کاروباروں کے لیے نئی راہیں کھلیں گی، رواں سال پی ایس ایکس میں جین زی کی جانب سے متعدد نئے اکاؤنٹس کھلوائے گئے ہیں۔

سروس لانگ مارچ کے سی ای او عمر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بہت کم ایسی کمپنیاں ہیں جو خاندانی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارت کو اس کامیابی سے یکجا کر پاتی ہیں سروس گروپ کی کمپنیوں کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی مارکیٹ کیپ 1ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے سروس انڈسٹریز، ایس ایل ایم اور سروس گلوبل کی مشترکہ مارکیٹ کیپ ایک ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے سروس گروپ پاکستان کے کاروباری شعبے میں نئی مثا لیں قائم کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

More posts