لندن: سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے لندن کے اسپتال سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں اور لندن آمد کے روز ہی ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میںمبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کافی دن سے میں کام نہیں کر سکا کیونکہ میں بیمار تھا،10 جون کو لندن پہنچا اور اسی شام طبیعت بگڑنے پر ایمرجنسی میں داخل ہونا پڑا،تب سے ابھی تک یہیں ہوں، بے انتہا میسج کالز آ رہی ہیں،دوستوں کی،کولیگز کی،فین کی،سب کا بہت بہت شکریہ،دوسرا ان لوگوں کے میسج بھی آ رہے ہیں جو یقین کرنے کے لئے میسج کر رہے کہ واقعی بیمار ہے یا نہیں، چلیں انکا بھی شکریہ، میرے لئے ممکن نہیں تھا کہ ہر ایک کا فون سنوں، ہر ایک کا جواب دوں،جب میں وارڈ ہوتا ہوں تو کچھ نہیں کر سکتا،ہسپتال میں ویسے بھی فون سے دور ہی ہونا چاہئے، اللہ کرم کرے گا،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بیمار میں ہوا ہوں دکان پتہ نہیں کس کس کی کھل گئی ہے،مختلف چیزیں لوگ پھیلا رہے ہیں، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں آؤٹ آف بارڈر ہوں اور دھڑا دھڑ انٹرویو کا سلسلہ شروع کر دیا، فکر نہ کریں میں بہتر ہو رہا ہوں،جو پروگرامز کر رہے ہیں انکا بھی مجھے پتہ ہے، جن لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور غلط خبریں ان میں سے چند ایک ہیں جن کو جواب دینا بنتا ہے،الحمدللہ میںٹھیک ہو گیا ہوں، فکر کی کوئی بات نہیں، میں اب بھی زیر علاج ہوں،صحت میں بہتری آ رہی ہے، دوست یاد کرتے ہیں، فکر کرتے ہیں، اچھی بات ہے،دعاؤں پر مداحوں، دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا ہوں،سوشل میڈیا پر بیماری سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، لیکن جلد صحت یاب ہو کر معمول کی سرگرمیوں میں واپس آؤں گا کوشش کروں گا کہ کل سے اگلا پروگرام ریکارڈ کروا دوں،
