بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو کے گاؤں مورتن میں مبینہ طور پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا ہونے کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کر رہے تھے کہ اچانک بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے "فتنہ الہندوستان” قرار دیے جانے والے گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ای ڈی نصب کر رہے تھے،واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
