سادہ زبان ، دلکش اسلوب اور ایمان افروز واقعات کا حسین امتزاج ۔بچوں ، بڑوں اور خواتین کے لیے تعلیم ، تربیت اور اصلاح کا ایک مکمل نصاب
انسانی تاریخ کے سب سے روشن، سب سے پاکیزہ اور سب سے مقدس صفحات وہ ہیں جن پر انبیائے کرام علیہم السلام کی زندگیاں رقم ہیں۔ یہ وہ ہستیاں ہیں جن کے دل نورِ وحی سے روشن، جن کی زبانیں حق کی گواہ ا ور جن کے قدم انسانیت کو اندھیروں سے اجالوں کی طرف لے جانے والے چراغ تھے۔ دارالسلام انٹرنیشنل نے ’’ سلسلہ قصص الانبیاء ‘‘ کے انہی چراغوں کی روشنی کو تیس کتابوں میں سمیٹ کر ایک ایسا روحانی خزانہ پیش کیا ہے جو دل کو بیدار اور روح کو پاکیزہ کرتا ہے۔ یہ سلسلہ صرف کہانیوں پر مشتمل نہیں بلکہ یہ انسان کی پوری اخلاقی، معاشرتی اور روحانی تربیت کا ایک جامع نصاب ہے۔ ہر کتاب اپنے اندر ایک پیغام، ایک نکتہ، ایک نصیحت اور ایک ایمان افروز حقیقت رکھتی ہے۔
’’ سلسلہ قصص الانبیاء علیھم السلام ‘‘ کا آغاز قصہ سیدنا آدم علیہ السلام سے ہوتا ہے، جہاں انسان کی تخلیق، شیطان کا غرور، سجدہ آدم کا عظیم واقعہ اور آزمائش کا پہلا امتحان نہایت مؤثر اسلوب میں سامنے آتا ہے۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ انسان کا اصل مقام اطاعت میں ہے غرور میں نہیں۔ پھر سیدنا ادریس علیہ السلام کا قصہ ہے جو قاری کو علم، حکمت اور تہذیب کی بلندیوں تک لے جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہولناک طوفان اور قصہ سیدنا نوح علیہ السلام انسان کے سامنے وہ عذاب کھول کر رکھتا ہے جس نے پوری دنیا کو پانی کے طوفان میں لپیٹ لیا۔موت کی ہوا اور سیدنا ہود علیہ السلام کا قصہ یہ بتاتا ہے کہ قومِ عاد کا غرور جب آسمان کو چھونے لگا تو ایک ہوا نے سب کچھ ملیا میٹ کر دیا ۔ا سی طرح ثمود کی تباہی اور سیدنا صالح علیہ السلام کی کتاب اس بات پر گواہ ہے کہ اللہ کی نشانی کو نقصان پہنچانا کیسے پوری قوم کی بربادی کا سبب بنا۔پھر آتی ہے ہولناک آگ ۔ یہ قصہ سیدنا ا براہیم علیہ السلام کا ایمان، نمرود کا غرور اور اللہ کی قدرت کا ایسا معجزہ ہے کہ جس سے آگ گلِ گلزار بن گئی۔ اس کے بعد عظیم قربانی میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کا وہ لمحہ آتا ہے کہ جب باپ بیٹے کی رضا کے ساتھ اللہ کے حکم کے سامنے جھک جاتا ہے۔ یہ داستان انسان کے ایمان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ انوکھے مہمان اور سیدنا اسحاق علیہ السلام کی خوشخبری اللہ کی رحمت اور قدرت کے نئے پہلو سامنے لاتی ہے، جبکہ پتھروں کی بارش میں قومِ لوط علیہ السلام کی گمراہی اور اس کا ہولناک انجام تاریخ کا ایسا ورق ہے جو آنکھیں نم کر دیتا ہے۔ سیدنا یعقوب علیہ السلام کی "عجیب بشارت” امید، صبر اور یقین کا درس دیتی ہے، جبکہ ظالم بھائی، بادشاہ کا خواب اور ستاروں کا سجدہ سیدنا یوسف علیہ السلام کی پاکیزہ زندگی کا ایسا ہمہ گیر بیان پیش کرتے ہیں جو کردار، بصیرت، معافی اور حسنِ اخلاق کا ایک آئینہ بن جاتا ہے۔سیدنا شعیب علیہ السلام کا قصہ "ہولناک عذاب” کے عنوان سے یہ سکھاتا ہے کہ ناپ تول میں کمی جیسا بظاہر معمولی گناہ بھی قوموں کو برباد کر دیتا ہے۔ اس کے بعد پرانی لاش، جادوگروں سے مقابلہ، عبرت کا نشان، سونے کا بچھڑا ، تین سوال اور زمین کی پکڑیہ چھ کتابیں سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی عظیم جدوجہد، فرعون کی سرکشی، جادوگروں کی توبہ، بنی اسرائیل کی نافرمانی اور اللہ کے عذاب کے بے شمار عبرت ناک مناظر دکھاتی ہیں ۔ پھر سیدنا الیاس علیہ السلام کی داستان ایک مردِ مجاہد کی طرح سامنے آتی ہے جو ظالم بادشاہ کے سامنے بے خوف کھڑے ہو کر توحید کا پرچم بلند کرتے ہیں۔صندوق کی واپسی اورا ڑنے والا تخت یہ دونوں کتابیں بادشاہوں کے بادشاہ سیدنا دائود اور سیدنا سلمان کی ایسی شان دکھاتی ہیں جو انسانوں، جانوروں، پرندوں، جنّات اور ہواؤں پر حکم چلانے کے باوجود اللہ کے ایک سچے بندے کی عاجزی، عدل اور حکمت کو نمایاں کرتی ہیں۔ صبر کا بدلہ میں سیدنا ایوب کا ایمان انسان کی روح کو پاک کر دیتا ہے۔ ان کا صبر، بیماری کے شدید ترین حالات میں بھی اللہ پر بھروسہ ہر غم زدہ دل کے لیے ایک نعمت ہے۔خوش قسمت قوم سیدنا یونس کی قوم کی توبہ اور اللہ کی رحمت کا ظہور، اللہ کی قبولیت اور محبت کی خوبصورت دلیل ہے۔ اسی طرح انوکھی خوشخبری میں سیدنا زکریا کی دعا اور ان کے بڑھاپے میں عطا ہونے والے فرزند کی بشارت انسان کے دل میں امید کی شمع روشن کر دیتی ہے۔ ظالم ملکہ سیدنا یحیٰ علیہ السلام کی شہادت کا دردناک منظر پیش کرتی ہے، جبکہ پتھر کی گواہی میں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات انسانیت کو اللہ کی قدرت کے حیرت انگیز جلوے دکھاتے ہیں۔ ا ور سب سے آخر میں ہے ۔۔۔۔’’ سب سے پیارے: محمد رسول اللہ ﷺ ‘‘ یہ کتاب صرف ایک قصہ نہیں بلکہ تمام قصص کی روشنی کا مرکز ہے۔ یہ کتاب اس محبوب ہستی کی زندگی کا نچوڑ ہے جن کے اخلاق قرآن ہیں ، جن کی زبان حق ہے ، جن کا دل رحمت ہے ، جن کی نگاہیں ہدایت ہیں اور جن کا وجود اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے ۔ دارالسلام نے اس عظیم سلسلے کو نہایت سادہ، دلکش، فصیح اور جامع انداز میں ترتیب دے کر ہر عمر کے مسلمانوں کے لیے نورِ ہدایت کا دروازہ کھول دیا ہے۔ یہ سلسلہ بچوں کے لیے سبق، بڑوں کے لیے عبرت، والدین کے لیے تربیت، خطباء کے لیے مواد اور ہر مسلمان کے لیے ایمان کی غذا ہے۔4کلر باتصویر اور آفسٹ پیپر پر طبع شدہ تیس حصوں پر مشتمل اس سیٹ کی قیمت 6600روپے ہے ۔ انبیاء علیھم السلام کے ایمان افروز حالات وواقعات پر مشتمل یہ حسین گلدستہ دارالسلام انٹرنیشنل کے مرکزی شوروم لوئر مال نزد سیکرٹریٹ سٹاپ پر دستیاب ہے یا براہ راست حاصل کرنے کے لیے درج ذیل فون نمبر 042-37324034پر رابطہ کریں ۔
