پاکستان، 07 جولائی، 2026: ٹک ٹاک (TikTok)نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کی اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں عالمی صارفین کے لیے محفوظ اور خوش آئند ماحول برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ جنوری سے مارچ 2026 کے عرصے پر مشتمل اس رپورٹ میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ پلیٹ فارم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی پیشگی نشاندہی اور بروقت حذف کرنے کی اپنی کوششیں بدستور جاری رکھیں، تاکہ دنیا بھر کے صارفین کو زیادہ محفوظ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
ٹک ٹاک نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مشتمل 22,535,523 ویڈیوز حذف کیں، جو اس عرصے کے دوران پوسٹ کی گئی مجموعی ویڈیوز کا 0.8 فیصد تھیں۔ ان میں سے 99.6 فیصد ویڈیوز کی پیشگی بنیادوں پر نشاندہی کر کے انہیں حذف کر دیا گیا، جبکہ 95.5 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔ مزید جائزے کے بعد 690,557 ویڈیوز کو بحال بھی کر دیا گیا۔
عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے سہ ماہی کے دوران 184 ملین (184,012,576) ویڈیوز حذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے مجموعی کنٹنٹ کا تقریباً 0.5 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے 178,014,154 ویڈیوز کی نشاندہی خودکار نظام کے ذریعے کی گئی اور انہیں حذف کر دیا گیا، جبکہ مزید جائزے کے بعد 8,838,710 ویڈیوز کو بحال کر دیا گیا۔ پلیٹ فارم نے 99.3 فیصد کی پیشگی بنیادوں پر کنٹنٹ ہٹانے کی شرح برقرار رکھی، جبکہ خلاف ورزی پر مبنی 94.4 فیصد کنٹنٹ کو اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا
پلیٹ فارم کی شفافیت اور سالمیت کو برقرار رکھنے کی مسلسل کوششوں کے تحت ٹک ٹاک نے رپورٹنگ کے عرصے کے دوران 86,288,705جعلی اکاؤنٹس بھی حذف کیے جبکہ مزید 25,764,372 ایسے اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 18.6 فیصد میں ایسے حساس یا بالغ نوعیت کے موضوعات شامل تھے جوٹک ٹاک کی کنٹنٹ کے بارے پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ اسی دوران 12.6 فیصد ویڈیوز پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر حذف کی گئیں، 1.اسی طرح 16.5 فیصد ویڈیوز خطرناک سرگرمیوں اور چیلنجز پر مشتمل تھیں، جبکہ 12.9 فیصد میں جسمانی نمائش اور جنسی نوعیت کے رویے شامل تھے۔ علاوہ ازیں، 2.1 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ کنٹنٹ کے طور پر نشان زد کیا گیا۔
کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کی سہ ماہی رپورٹ کا اجرا ٹک ٹاک کے شفافیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کے ذریعے پلیٹ فارم پر کنٹنٹ کی نگرانی، جائزے اور پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق اقدامات کے حجم اور نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔2026 کی پہلی سہ ماہی کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد رپورٹ،ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، حفاظتی ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات ٹک ٹاک ٹرانسپیرنسی سینٹر پر ملاحظہ کیجیے جو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
ٹک ٹاک کی 2026 کی پہلی سہ ماہی کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد رپورٹ جاری
