Baaghi TV

دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری فسادی دہشت گرد تک جاری رہے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری فسادی دہشت گرد تک جاری رہے گی،

کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار روز کے دوران بلوچستان میں سنگین واقعات پیش آئے، سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ان واقعات کے نتیجے میں پولیس، پاک فوج کے جوان اور شہری شہید ہوئے۔آخری فسادی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ہماری بہادر افواج نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ہمارا مشرقی ہمسایہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں خارجی ملوث ہیں۔سیاسی و عسکری قیادت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل یکسو ہے۔سیاسی و عسکری قیادت کا یہ عزم ہے کہ ہم نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ہم نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہیں۔گزشتہ سال مئی میں معرکۂ حق کی کامیابی بھی دشمن کو ہضم نہیں ہو رہی۔دہشت گردی کے فتنے کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔پاکستان جلد ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنے گا۔شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔وزیراعظم نے وطن کی خاطر جان دینے والوں کے بلندیِ درجات، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی،

More posts