Baaghi TV

مرحوم امیرالعظیم کے اہلِ خانہ کا دعاؤں اور تعزیت کرنے والوں کا شکریہ

lahore

جماعت اسلامی کے رہنما مرحوم امیرالعظیم کے صاحبزادگان نے اپنے والد کی وفات پر اظہارِ تعزیت، دعاؤں اور ہمدردی کرنے والے تمام احباب، کارکنان، رفقائے کار، عزیز و اقارب اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

امیر العظیم کے بیٹوں منیب العظیم، شہیر العظیم، فصیح العظیم اور وجیح العظیم کی جانب سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا گیا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والے تمام افراد، تعزیت کے لیے گھر آنے والوں، اندرون و بیرونِ ملک سے ٹیلی فون کالز، صوتی و تحریری پیغامات، کالمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے اظہارِ افسوس اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھنے والے تمام احباب کے بے حد ممنون ہیں، جن دوستوں اور خیر خواہوں نے اپنے گھروں میں مرحوم کے ایصالِ ثواب اور دعاؤں کا اہتمام کیا، غم کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کی دلجوئی کی اور صبر و حوصلہ دیا، ان سب کی محبت اور اخلاص اہلِ خانہ کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے، تعزیت کرنے والوں کی بڑی تعداد کے باعث ہر فرد سے بالمشافہ ملاقات یا ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والے تمام پیغامات کا انفرادی طور پر جواب دینا ممکن نہ ہو سکا، جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

More posts