Baaghi TV

مرکزی مسلم لیگ کا یوم آزادی پر چار روزہ تقریبات کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ نے یوم آزادی کے موقع پر "پاکستان کی آزادی کا پیغام،لاالہ الااللہ کا نظام”سلوگن کے تحت چار روزہ ملک گیر تقریبات کا اعلان کر دیا،مرکزی صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں یوتھ، اساتذہ،وکلا، خواتین سمیت تمام شعبہ جات کے پروگراموں کے علاوہ اے پی سیز،یوسیز کی سطح پر ریلیوں کا انعقاد کرے گی

مرکزی مسلم لیگ کا اجلاس مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف،جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں چار روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،11 اگست کو ملک بھر میں آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کیا جائےگا جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دی جائے گی،اےپی سیز سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی قائدین بھی خطاب کریں گے،12 اور 13 اگست کو ملک بھر میں مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی شعبہ جات یوتھ، اساتذہ، وکلا، خواتین،مزدور سب کے پروگرام ہوں گے،ریلیوں،کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا،مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے ملک بھر میں یوم آزادی کے حوالہ سے کیمپ لگائے جائیں گے،کیمپوں پر پاکستانی ہیروز اور کشمیری رہنماؤں کی تصاویر لگائی جائیں گے،شہری علاقوں میں فلوٹ چلائے جائیں گے،14 اگست کو یوسیز اور اضلاع کی سطح پر ریلیاں و پروگرام ہوں گے، خطبات جمعہ میں علماء کرام نظریہ پاکستان کو موضوع بنائیں گے،

صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ،قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دی گئی تھیں لیکن نااہل حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات ،کرپشن کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ عوام پاکستان کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا، مرکزی مسلم لیگ پاکستان کو مضبوط و محفوظ پاکستان کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے،پاکستان کی کی آزادی کا پیغام،لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نظام سلوگن کے تحت یوم آزادی کی تقریبات میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

More posts