وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تناظر میں سارے مسلم ممالک کو اکٹھا ہونا چاہیے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے تینوں ممالک کو دہشتگردی کا سامنا ہے، تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کی جو بھی تفصیلات ہیں وہ ضرور عوام کے سامنےآئیں گی، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے پوری امہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے، اس معاملے میں باقی ممالک پر دروازے بند نہیں کیے جاسکتے، اسرائیل کے تناظر میں سارے مسلم ممالک کو اکٹھا ہونا چاہیے، یہ معاہدہ اسلامک ورلڈ کے اتحاد کی شروعات ہے، مسلم ممالک کے باہمی اختلافات بھی اس پلیٹ فارم پر آنے چاہیے۔
