Baaghi TV

کراچی، قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں دفتر کے دروازے پر لگیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے 5 خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

More posts