Baaghi TV

ہر شہری برابر، یہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، بلاول

bilawal

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہر شہری کا برابر کا وطن ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کی قربانیاں، خدمات اور قومی تعمیر میں ان کا کردار پاکستان کے وجود کا اہم حصہ ہیں۔ ان کے خواب ہمارے خواب اور ان کی امیدیں ہماری امیدیں ہیں،انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے آئینی حقوق، مذہبی آزادی اور مساوی شہریت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان تشکیل دینا ہوگا جہاں ہر مذہب کا احترام کیا جائے، ہر آواز کو وقار حاصل ہو اور ہر شہری کو مساوی حقوق، مواقع اور محفوظ مستقبل میسر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں قومی دھارے میں برابر کا مقام دینا ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے۔

More posts