Baaghi TV

مشعال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ کی مبینہ آڈیو لیک

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے منسوب ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے، جس میں خاتون رہنما نے پارٹی عہدیدار پر ٹکٹوں کے عوض رقم لینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ مبینہ آڈیو کے مطابق، مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بار کونسل کے ممبران کا انتخاب ایسے افراد میں سے کیا گیا جنہیں مبینہ طور پر رقم لے کر ٹکٹ دیے گئے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گروپ بندی اور مبینہ سازشوں کے ذریعے ایسے وکلا کو آگے لایا گیا جن کا آئی ایل ایف سے تعلق نہیں تھا، جبکہ بعض افراد نے فیسوں میں اضافہ کیا اور کروڑوں روپے کی کنسلٹنسی حاصل کی۔
مشعال یوسفزئی نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا کہ بانی چیئرمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپنے حق میں ٹویٹس کے لیے استعمال کیا گیا اور اس حوالے سے وضاحت دی جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا، “میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، بتائیں میں نے کون سی سازش کی ہے؟ میری زندگی کا کوئی ایک لمحہ ایسا نہیں جس پر انگلی اٹھائی جا سکے۔”

سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو میں مشعال یوسفزئی سے یہ بھی سوال کیا کہ وہ واضح کریں کہ ان کے بقول مبینہ سازش کیا تھی اور کس بنیاد پر یہ الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،بتا دو سب کو میری سازش، میری زندگی سے متعلق ہرکوئی جانتا ہے، ایک لمحہ ایسا نہیں جس پر مجھے شرم ہو اور مجھے چھپانے کی ضرورت ہو ، میں نے سچ کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔

More posts