تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن کو یقین تھا کہ وہ ہمیں تباہ کر دے گا لیکن ہم نے دشمنوں کی چالیں ناکام بنائیں، ایران کو جارحیت، ناانصافی اور دھونس کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ہو گا-
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے یونیورسٹی آف تہران کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو یقین تھا کہ دباؤ بڑھا کر ایران کو خشک سالی، لوٹ مار اور معاشرتی انہدام کی جانب دھکیلا جاسکتا ہے تاہم ان کی تمام چالوں کو یکے بعد دیگرے ناکام بنایا گیادشمنوں کی حکمت عملی مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا، جاسوسی نیٹ ورک، کرائے کے ایجنٹوں اور ان کے مقامی نمائندوں پر مبنی تھی، لیکن ایران نے ان منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
مسعود پزشکیان نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جارحیت، ناانصافی اور دھونس کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ہو گا،شہید علی خامنہ ای کی دوراندیشی اور بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا موجودہ استحکام اور سیکیورٹی ان کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ پابندیوں اور دباؤ کے باوجود شہید رہنما کی سوچ، راستہ اور رہنمائی ملک کے لیے مسلسل روشنی کا ذریعہ رہی انقلابی سوچ اور دانشمندانہ حکمت عملیوں کے ذریعے خطرات کو مواقع میں تبدیل کیا گیا اور ایران کو دشمنوں کی جانب سے پیدا کیے گئے بحرانوں سے نمٹنے میں مدد ملی۔
