سوات کے علاقے منگلور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں گاڑی کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ امدادی کارروائی کے دوران جاں بحق اور زخمی افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
سوات میں گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق
