پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جشنِ آزادی کے موقع پر کرکٹ شائقین کے لیے خصوصی سرپرائز کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے، جس میں شائقین کے کئی پسندیدہ اسٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت متعدد معروف کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ اسٹیڈیم آئیں اور میچز سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے مفت داخلہ سہ پہر 3 بجے سے ہوگا، جبکہ جشنِ آزادی کے موقع پر آج رات 10 بجے ایک خصوصی سرپرائز بھی دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کرکٹ شائقین سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچ کر قومی کرکٹ کے جوش و جذبے اور جشنِ آزادی کی خوشیوں میں شریک ہوں۔
