Baaghi TV

لاہور پولیس کے بعد وہاڑی پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم فیصل آباد میں مارا گیا

پنجاب پولیس کو ٹارگٹ کرنے والے ملزمان بھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے لگے ، ملزم سلمان نے دو ہزار پچیس میں وہاڑی پولیس پرحملہ کیا تھا ،جسے وہاڑی پولیس کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا تھا تاہم اس واقعہ کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کر لی گئی تھی ۔

ملزم سلمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ،ملزم نے تھانہ ساہیانوالہ فیصل آباد کے علاقہ میں ایف آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی ،پنجاب کانسٹیبلری کے ملازم کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹا،،ملزم سلمان بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ تھا ،اسکے گروپ میں وہاڑی اور لاہور کے ملزمان بھی شامل تھے ،مختلف اضلاع کے ڈاکوؤں نے ہر جگہ لوٹ مار مچا رکھی تھی ۔۔ملزمان کا نشانہ زیادہ تر پنجاب پولیس کے نوجوان تھے،گزشتہ روز فیصل آباد جھمرہ پولیس کو ایک جگہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملی ،تھانہ جھمرہ کے ایس ایچ او رضوان شوکت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،تاہم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں انکا اپنا ہی ساتھی سلیمان ہلاک ہو گیا ،جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے جھمرہ پولیس کے ریڈ جاری ہیں ۔۔

More posts