Baaghi TV

جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحری بیڑہ چار روز سے بجلی سے محروم

واشنگٹن: جنوبی بحیرہ چین میں موجود امریکی بحری بیڑے کو گزشتہ چار روز سے بجلی کی فراہمی میں خرابی کا سامنا ہے، جس کے باعث شدید گرمی کے دوران جہاز پر ایئرکنڈیشننگ سمیت متعدد بنیادی سہولیات نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث جہاز پر موجود عملے کے لیے ٹوائلٹس اور کچن بھی ناقابل استعمال ہو گئے ہیں، جس سے اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی فراہمی میں تعطل کی وجہ انجینئرنگ سے متعلق مسائل بتائی جا رہی ہے۔ شدید گرم اور مرطوب موسم میں طویل دورانیے کی یہ خرابی امریکی بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور اس پر بڑھتے ہوئے دباؤ سے متعلق سوالات کو جنم دے رہی ہے۔امریکی بحریہ اس وقت دنیا کے مختلف حساس خطوں میں بڑے پیمانے پر تعیناتیوں میں مصروف ہے، جبکہ ایران سے متعلق جاری جنگی صورتحال کے باعث امریکی فوجی وسائل اور بحری اثاثوں پر بھی اضافی آپریشنل دباؤ موجود ہے۔

چار روز سے جاری بجلی کے مسئلے نے نہ صرف جہاز پر معمول کی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ عملے کے لیے رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی بھی مشکل بنا دی ہے۔

More posts